عبدالرحمان کیتھران

بارکھان واقعہ میں پولیس نے سردار عبدالرحمان کھیتران گرفتار کرلیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری نامی خاتون اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں سردار عبدالرحمان کھیتران کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے