خالد مقبول صدیقی

عمران خان کا حکومت میں رہنا ضروری نہیں لیکن عوام کا زندہ رہنا ضروری ہے۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان کا حکومت میں رہنا ضروری نہیں ہے لیکن عوام کا زندہ رہنا بہت ضروری اور اہم ہے اس لئے ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ عمران خان حکومت میں رہیں۔ عمران خان کو طے کرلینا چاہیے کہ ان کا حکومت میں رہنا ضروری نہیں لیکن عوام کا زندہ رہنا ضروری ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کم کرنا اور غریبوں کی زندگی میں آسانی لانا حکمرانوں کی ذمے داری ہے۔ عمران خان صاحب ہمت دکھائیے، وعدہ پورا کیجیے اور کھرب پتی جاگیر داروں پر براہ راست ٹیکس لگائیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے حکومت کی بجائے جمہوریت بچانے کیلئے کردار ادا کیا، عمران خان کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ رہیں نہ رہیں، جمہوریت رہنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے