مریم اورنگزیب

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت300 روپےفی کلو کردی ہے، وزیراعظم خود تمام چیزوں کو مانیٹرکررہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود تمام چیزوں کو مانیٹرکررہے ہیں، 9 جون کو فوری طور پر 500زائد اسٹیشنری آٹے کے یونٹس قائم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت300 روپےفی کلو کردی، فی کلوگھی پر 250 روپےکی سبسڈی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 600 سیل پوائنٹس سے 6لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے فروخت ہوچکے ہیں، شہری کسی بھی یوٹیلیٹی اسٹور کے خلاف شکایت درج کراسکتے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سستا ڈیزل، پیٹرول پر 27بلین کی سبسڈی دے رہے ہیں، آٹا، چینی، گھی کیلئے17 ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کردی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ خیبرپختونخوا میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد کم ہے، گزشتہ چار سال میں گھی کی قیمت 600روپےفی کلو تک ہوگئی، یکم جون سے کے پی کے عوام کو سستا آٹا مل رہا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے کا کردیا جبکہ خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹا 400 روپے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے