انصار اللہ

سعودی عرب کی اسلام مخالف پالیسیاں پر انصار اللہ کا اہم بیان

صنعا {پاک صحافت} سعودی عرب کی جانب سے اسلام مخالف پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ سعودی حکام نے عالم اسلام کو مسلسل دوسرے سال حج کی سعادت سے محروم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی حکومت کے نگران اعلیٰ اور تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے عیدقربان کی آمد پر عوام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے حج کے سلسلے میں آل سعود کے ذریعے نافذ کی گئی شدید محدودیتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کا یہ اقدام ایک فریضہ الٰہی کے ساتھ زیادتی تھی، وہی فریضہ جسے اللہ تعالیٰ نے ایک عالمی اور بین الاقوامی فریضہ قرار دیا ہے۔

سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ سعودی حکومت کا یہ اقدام قرآنی اصولوں کے سراسر خلاف ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اُس نے عالم اسلام کے خلاف ایک تخریبی رویہ اپنا رکھا ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اس قسم کے سعودی اقدامات دشمنان اسلام کی خدمت کے تناظر میں انجام پاتے ہیں جن پر امریکہ اور برطانیہ کی نگرانی ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ آل سعود نے ایسے عالم میں اس سال مسلسل دوسری بار کورونا کے بہانے سے حج کے سلسلے میں شدید محدودیتیں نافذ کی ہیں کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت ریاض میں نائٹ کلبز، میوزیکل شوز اور تفریح کے نام پر رقص و سرور کی دیگر اسلام مخالف تقریبات پوری آب و تاب کے ساتھ منعقد ہو رہی ہیں جن میں شریک دسیوں ہزار کی تعداد میں سعودی مرد اور خواتین ملے جلے مجمع میں ناچتے گاتے اور احکام اسلامی کی کھلی خلافورزی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ سیاسی و اخلاقی المیہ اس قدر واضح و آشکار ہو چکا ہے کہ عالم اسلام کے علاوہ خود سعودی عرب کے اندر بھی ولیعہد محمد بن سلمان کی جارحانہ اور اسلام مخالف پالسیوں پر صدائے اعتراض بلند ہونے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پرچم

صیہونی حکومت سے امریکیوں کی نفرت میں اضافہ/55% امریکی غزہ کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہیں

پاک صحافت گیلپ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے