جہانگیر ترین

کبھی کسی کو چور ڈاکو نہیں کہا، جہانگیر ترین

ملتان (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی کو چور ڈاکو نہیں کہا، آنے والی حکومت کو پورے پانچ سال دیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ 5 سال میں ہی ملک درست سمت پر چل پڑے گا، کل جو فیصلہ آیا ہے عدالت میں تمام شواہد کے بعد آیا ہے، عدالت نے تمام گواہوں کو سننے کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک امید کو پورا کر کے دکھاؤں گا، اکیلا میں کچھ نہیں کرسکتا، تمام لوگ مل کر مشاورت سے کام کریں گے، ملتان میں حقیقی ترقی ک کے لیے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں الیکشن لڑ رہا ہوں تا کہ ملتان کی نمائندگی کر سکوں، میری ترجیح معیشت ہے، معیشت کے مسائل ٹھیک کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش ہوگی کہ ملتان میں سیوریج کا نظام ٹھیک کریں، ہم چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے