قمر زمان کائرہ

پوری قوم پاک افواج کی لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے قربانی دی ہے، پوری پاکستانی قوم پاک افواج کی لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہ سپاہی سیلاب میں گھرے متاثرین کی امدادی کارروائیاں کے دوران شہید ہوئے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، امن و سلامتی ہو یا پھر قدرتی آفات، پاک فوج نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک افواج کی لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے