پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کیجانب سے بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے کراچی میں بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں جبکہ اس اجتماع میں عوام کیساتھ رہنماوں و کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے باغ جناح میں 17 ستمبر کو ایک بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغ جناح میں منعقدہ جلسے میں اعلیٰ پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔ جناح ہسپتال میں منعقدہ اس جلسے میں پاکستان پیپلزپارٹی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

باغ جناح میں منعقدہ جلسے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں، جلسے کے لئے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کے دفتر میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ پیپلز پارٹی نے درخواست میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی اجازت بھی طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے