یونان کشتی حادثہ، کوٹلی کے 166 نوجوانوں کے لاپتا ہونے کی تصدیق

کوٹلی (پاک صحافت) یونان کشتی حادثے میں اب تک کوٹلی کے لاپتانوجوانوں کی تعداد 166 ہوگئی ہے۔  جس کی تصدیق ڈی آئی جی میرپور خالد محمود چوہان نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یونان میں لاپتا نوجوانوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپور خالد محمود چوہان کا کہنا ہے کہ لاپتا مزید 88 نوجوانوں کے والدین نے رابطہ کیا ہے، 50 دیگر لاپتا نوجوانوں کا ڈیٹا علاقائی سطح پر لوگوں کی مدد سے جمع کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاپتا نوجوانوں میں سے کچھ ابھی یونان کی جیل میں اور کچھ تفتیش کے مراحل میں ہیں۔

واضح رہے کہ 14 جون کو غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی کشتی یونان کے ساحل کے قریب ڈوب گئی تھی، جس میں ابتدائی طور پر 78 افراد ہلاک ہوئے تھے اور بعد ازاں 4 مزید لاشیں نکالی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے