روسی تیل

روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ

کرا چی (پاک صحافت) روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ گیا۔ روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز کی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کو آئل پیئر پر لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  اس سے قبل بھی ایک روسی خام تیل بردار جہاز کراچی پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں تقریباً 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔ خیا ل رہے کہ روسی تیل کا پہنچنا روسی فیڈریشن اور پاکستان کے درمیان نئے تعلقات کی شروعات ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قوم کے ساتھ اپنے وعدوں میں سے ایک اور وعدہ ہم نے پورا کر دیا ہے۔  انہوں نے کہا تھا کہ خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے