نور عالم خان

ہم یہاں احتساب کیلئے موجود ہیں، ہم سب کا احتساب کریں گے، نور عالم خان

اسلام آباد (پاک صحافت)  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ ہم یہاں احتساب کیلئے موجود ہیں، ہم سب کا احتساب کریں گے، آج کل ہر ایک کو پی اے سی کے حدود کو چیلنج کرنے کا شوق ہوگیا ہے، مجھے خطوط بھی آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ پارلیمان کی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے 2019،20 کے آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ آجکل پی اے سی کو بہت افسران چیلنج کر رہے ہیں، ڈی جی نیب شہزاد سلیم عدالت جارہے ہیں، میں حیران ہوں افسران اپنا حساب کتاب کیو دینے سے ڈرتے ہے۔

واضح رہے کہ نور عالم خان نے مزید کہا کہ پی اے سی با اختیار کمیٹی ہے، میرے پاس اختیار ہے، آرٹیکل 6 کے تحت میں ان لوگوں کے خلاف کارروائی کروں گا، میں کسی کو نہیں جانتا میری کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم جو عدالت میں گئے ہیں، افسران احتساب سے بھاگ رہے ہیں، حکومت اور عدالت پھر ہمیں بتا دیں، آئین میں واضح ہے کہ پارلیمان کی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے