شبلی فراز

ہم جن قوتوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اس کی نمائندگی پی ڈی ایم کر رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم ) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے،  پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کو تباہ کیا، پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا، ہم جن قوتوں سے جنگ لڑرہے ہیں اس کی نمائندگی پی ڈی ایم کررہی ہے۔ یہ لوگ اقتدارمیں آنا چاہتے ہیں تاکہ اپنا کاروبار دوبارہ کرسکیں، ان کی سیاست پیسے اور دھونس کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اخلاقیات تباہ کیں، اس گروہ نے ہر ادارے کو تباہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی اور جمہوریت پریقین رکھتی ہے، ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتےہیں۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےاخلاقیات پر مبنی سیاست کی، عمران خان نہ تو دباوَ میں آئے گا اور نہ ہی مرعوب ہوگا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کہا کہ ہم عوام کی خدمت کےلیے آئے ہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہم نے نہیں چھوڑنا ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کر دیا ہے، معیشت اور تجارت سے جڑے مسائل حل کر دیئے ہیں، آنے والے دنوں میں معاشی بہتری کے اثرات سامنے آنا شروع ہو ں گے، مہنگائی کے خلاف وزیراعظم نے جہاد کا اعلان کر دیا ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے