علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

ڈی آئی خان (پاک صحافت) گومل یونیورسٹی کے وی سی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر افتخار احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورکے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا ہے۔ وائس چانسلر نے خط میں لکھا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی طرف سے واٹس ایپ پیغامات پر مجھے دھمکیاں ملی رہی ہیں۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے بھی علی امین گنڈاپورنے توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں۔ مجھ پر جھوٹی الزام تراشی کی جا رہی ہے اور میرے خلاف عوام کو اکسایا جارہا ہے۔ وی سی گومل یونیورسٹی نے ایف آئی اے سے درخواست کی کہ کارسرکار میں مداخلت پر علی امین کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، سنڈیکیٹ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظریونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے