بلاول بھٹو

عمران خان جیسے نااہل کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسے نااہل شخص کا اقتدار میں ہوتے ہوئے پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔ تحریک انصاف کی اشرافیہ و مافیا ملک کو لوٹ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان معاشی تباہی کو چھپانے کے لئے مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کے لئے پی ٹی آئی نے پرانی مردم شماری کے اعداد و شمار استعمال کئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے عوام سے آج تک جتنے وعدے اور دعوے کئے، کسی ایک کو بھی پورا نہ کرسکے، عمران خان نے 90 روز میں ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا کہا تھا، آج ایک ہزار 11واں دن ہے، ملکی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے