مولانا فضل الرحمن

ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور میدان جنگ میں رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور میدان جنگ میں رہیں گے، دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں حالات کا مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو بین الاقوامی سازش کے ذریعے نکالا نہیں لایا گیا تھا اور ان کے پیچھے کون سی قوتیں کارفرما ہیں ہم جانتے ہیں۔ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور میدان جنگ میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی اور آئین کی جنگ لڑنی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ منظم طریقے سے اداروں کو استعمال کر کے ہمارے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے۔ عدلیہ کسی بھی ریاست کے لیے ناگزیر ہے اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ جج اپنے رویئے سے فریق بنتا اور عدلیہ کو استعمال کرتا ہے تو نتائج خطرناک ہوتے ہیں۔ اگر بدنیتی کے ساتھ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی تو وہ فائل تمہارے منہ پر ماریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے