پیٹرول

عوام کے لئے بری خبر، حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور بری خبر سنا دی۔ حکومت  نے پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ دے دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول  مزید مہنگا ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ پٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں، بین الاقوامی خام تیل کی قیمت بڑھے گی تو اسے عوام پر منتقل کرنا پڑے گا۔ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت پٹرول و ڈیزل پر 22 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کررہی ہے جب کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ پی ڈی ایل بھی کم کردیا ہے، حکومت کے پاس تیل مصنوعات پر مزید ٹیکس کم کرنے کی گنجائش نہیں رہی۔ خیال رہے کہ انہوں نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اگر اضافہ ہوا تو بہت تھوڑا اضافہ ہوگا، ہم فی یونٹ بجلی پہلے 1 روپیہ 65 پیسے پہلے مہنگی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا کہ خطے میں تمام ممالک کو ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے