یوسف رضا گیلانی

ہم چاہتے ہیں  پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں، یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایک صوبے میں صرف الیکشن نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں نمازِ عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارا کام گفت و شنید کرنا ہے، عید کے بعد 26 تاریخ کو اجلاس ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم عمران خان کے پیروکار نہیں ہیں، ہمارا الیکشن میں کسی سے الائنس نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں پورے ملک میں الیکشن ہوں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، اس موقع پر غریب لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں ان کو بھی نظر انداد نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے