وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون، عید الفطر کی مبارک باد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون کر کے عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو  خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم بہادر اور فرض شناس فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، قوم سرحدوں پر محافظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے