خرم دستگیر

ہم پاکستان میں سستی بجلی کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں سستی بجلی کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، جس کے بعد صارفین پر بوجھ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی تکلیف دہ قیمت کو کم کرنے کی عملی تیار کا آغاز ہو رہا ہے، ہائیڈل شمسی توانائی ونڈ کوئلے سے بجلی کے ذرائع پر غور کریں گے۔  تیل اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عوام مہنگے ایندھن پر پیدا بجلی کو ایفورڈ نہیں کرسکتے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کا قدم اٹھا رہے ہیں، پاور سیکٹر کی سبسڈیز سے نجات ملے گی۔ پہلا چھ سو میگاواٹ کا پلانٹ پر آج سے پراسس شروع ہوگا جس سے مہنگی بجلی کا خاتمہ ہوگا اور ماحولیات دوست منصوبے ہوں گے۔ ٹرانسمیشن انفراسٹریکچر موجود ہے، پلانٹس بھی وہیں لگیں گے جہاں ٹرانسمیشن لائن نزدیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں ایک سے چار میگاواٹ کی بڈنگ کریں گے، دیہی علاقوں میں لوکل سولر پلانٹ سے لوکل گرڈ سے سستی بجلی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے