مراد علی شاہ

سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل تیزی کیساتھ جاری ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے، تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 30 ملین ایکڑفٹ پانی صوبے میں آیا، سندھ میں ایوریج سے 800 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ یہ کہنا کہ فلاں وڈیرا فیصلے کررہا ہے غلط ہے، تمام فیصلے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کرتا ہے اور سندھ حکومت نے ہر فیصلہ محکمہ آب پاشی کے ساتھ ملکر کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے جو امداد آتی ہے وہ این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم ہوتی ہے، ریلوے لائنز کو بھی آپریشن کرنے کے لیے اقدام کررہے ہیں، این ڈی ایم اے نے شروع میں خیمے دیئے تھے، 2 لاکھ 16 ہزار خیمے گزشتہ روز تک بانٹ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو ایک لاکھ 561 ترپال بھی دی جاچکی ہیں، ساڑھے 17 ہزار خیمے اب تک سڑکوں پر ہیں، کچھ آج کچھ کل پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے