بلوچستان

بلوچستان میں سیلاب سے مزید 3 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 281 تک پہنچ گئی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی جانی نقصان کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 132 مرد 63 خواتین اور 83 بچے شامل ہیں جبکہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 172 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 91 مرد 39 خواتین اور 45 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، بارشوں میں 1500 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں اور مختلف مقامات پر 22 پل ٹوٹ چکے ہیں۔حالیہ بارش اور سیلاب کے بعد بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریاں اور وبائی امراض پھوٹ پڑے۔ گوادر میں ڈینگی بخار نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے اور 100 سے زائد افراد لپیٹ میں ہیں جبکہ نصیرآباد میں متعدد بچے گیسٹرو اور ملیریا میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے