ڈاکٹر ندیم جان

ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پولیو واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیو واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے تمام بچے اس مہلک مرض سے بچ سکیں۔ ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے نیشنل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں کردار ادا نہیں کر پاتے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پولیو کے 3 ہزار سے زیادہ مریض تھے، پولیو پروگرام سے پولیو کیسوں میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان 2 ممالک ہیں جہاں پولیو کیس زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے