احسن اقبال

رانا ثناءاللہ کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں رانا ثناءاللہ کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ ہی پنجاب کے صوبائی صدر ہیں، ان کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تنظیمی اجلاس میں بھی کسی کو عہدے سے ہٹانے کی بات نہیں ہوئی ہے۔ مجھے کسی نے صوبائی صدر بننے کیلئے نہیں کہا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے