ترجمان دفتر خارجہ

سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بے حرمتی پر پاکستان کا سخت ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بے حرمتی کی ناپاک جسارت پر پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایسی اسلام دشمن کارروائیاں ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں۔ عالمی برادری ایسی کارروائیوں کی مذمت کرے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے اس معاملے میں سویڈش حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں چند ہفتوں میں دوسری بار سرکاری سرپرستی میں قرآن مجید کو نذر آتش کیا گیا ہے۔

جس پر عراقی حکومت نے سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے