کابینہ ڈویژن کی وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) کابینہ ڈویژن نے وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نام سے آنے والی ای میلز اور فون کالز جعلی بھی ہو سکتی ہیں، جے ایس کوآرڈینیشن اور پی ایم آفس کی آئی ڈی سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کو جعلی ای میلز بھیجی جا رہی ہیں۔ کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں واٹس ایپ سے بھی جعلی پیغامات بھیجے گئے ہیں، پی ایم آفس اور ایس آئی ایف سی سیل سیکریٹریٹ کے جعلی ایڈریس سے مختلف وزارتوں کو پیغامات بھیجے گئے۔

واضح رہے کہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس تمام معاملے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کی جا رہی ہیں، جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آئی ایف سی، پی ایم سیکریٹریٹ جاوید اور شہزاد احمد کی کالز اور ان کی فائلوں کو ڈاؤن لوڈ نہ کیا جائے۔ کابینہ ڈویژن نے کہا کہ شہزاد احمد کے نام سے آؤٹ لک ایڈریس والی ای میلز اور واٹس ایپ کو نہ کھولا جائے، ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کے حوالے سے ای میلز کو بھیجنے والے سے تصدیق کر کے کھولا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے