احسن اقبال

ہم نے سیاست نہیں معشیت اور ملک کو بچانے کے لیے حکومت سنبھالی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست نہیں معشیت اور ملک کو بچانے کے لیے حکومت سنبھالی جبکہ عمران خان اب معصوم بن کر سوال کررہے ہین ملک کا کیا بنے گا؟ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور وزراء اپنے خلاف اعتراف جرم کررہے ہیں، وزراء کہتے ہیں ہم نے اپنا پھندا اپوزیشن کے گلے میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چار ہزار ارب صوبوں کو دے کر چار ہزار ارب کا قرض اتارنا ہے، یہ مسائل ہمیں ورثہ میں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی شہرت کے لیے بجلی ڈیزل پٹرول کی قمتیں کم کی اور اس وجہ سے معشیت میں گہرا سوراخ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے ہمیں حکومت کا نہیں پاکستان کا پتہ ہے، حفیظ شیخ اور شوکت ترین نے دستحط کیے ہیں۔ ملک کے لیے بہتر سے بہتر سہولت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، حکومتی سخت فیصلوں کا مقصد ملکی معشیت کو بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے