مراد علی شاہ

سندھ ہائیکورٹ نے مراد علی شاہ کیخلاف درخواست مسترد کردی

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلی مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے دی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ہائیکورٹ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست گزار حلیم عادل شیخ نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صادق و امین نہیں رہے، انہوں نے امریکا کی دہری شہریت کو الیکشن کمیشن سے چھپائی، 2013 میں مراد علی شاہ کو دہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے آج مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے