وزیر اعظم

ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیر اعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر WeStandWithGaza# #WeStandWithPalestine کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور  نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف ہر طرف سے اؤازیں اٹھنے لگی ہیں۔  فلسطین سے سیاسی شخصیات کے علاہ شوبز  سے تعلق رکھنے والے افراد کی  جانب سے بھی اظہار ہمدردی کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی اسرائیلی مظالم پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی  بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کر رہے ہیں، یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیانات کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لیے عملی قدم اٹھانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے