کورونا وائرس

کورونا وائرس، 24 گھنٹوں میں 104 اموات، 2869 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، تاہم نئے کسیز میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 104 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے تا حال اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 38 ہزار 616 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے 2869 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 42 فیصد رہی جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 536 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 623 مریض وینٹیلیٹر پر ، 639 اسپتالوں میں کورونا کے 5184 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 لاکھ 67 ہزار 438 مثبت کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251 کیسز ، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، کے پی میں ایک لاکھ 25 ہزار 392 ، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 ، جی بی میں 5407، بلوچستان میں 23 ہزار 655 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 18 ہزار 56 کیسز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے