عابد شیر علی

عمران خان لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں لیکن انتخابات پرامن ہوں گے۔ عابدشیر علی

لاہور (پاک صحافت) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک ہارا ہوا شخص ہے اور لاشوں کی سیاست چاہتا ہے، ضمنی الیکشن پرامن ہوگا یہاں کسی کو کوئی لاش نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر موجود تمام جماعتوں کے مشکور ہیں، گیلانی خاندان کا شکر گزار ہوں انہوں نے پنجاب میں سپورٹ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے سندھ اور کے پی کے سے لوگ بلائے ہیں، شاہ محمود قریشی ملتان میں دھنگا فساد چاہتے ہیں۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی آپ ماضی میں دھاندلی سے جیتتے آئے ہیں، کل مسلم لیگ ن کا جلسہ تاریخی تھا جس پر ملتان کے عوام کے مشکور ہیں، کل پنجاب میں شیر جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل کا الیکشن فری اینڈ فیئر ہوگا اور قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، شاہ محمود قریشی اور عمران خان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کریں گے، وہ لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں، یہاں لاشیں نہیں ملیں گی سب پرامن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے