شاہد خاقان عباسی

پیپلز پارٹی سے ناراضگی ذاتی نہیں اصول توڑنے پر ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ناراضی ذاتی نہیں ہے، بلکہ اصول توڑنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی سے ناراضگی ہے۔  شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی کرسی لینے کے لیے اعتماد توڑا گیا، حکومتی ارکان کو اٹھا کر اپنے ساتھ ملایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی سے ناراضگی ذاتی نہیں اصول توڑنے پر ہے۔ خیال رہے کہ پروگرام کے دوران انہوں نے عید کے بعد پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بجٹ اجلاس میں اپوزیشن سے نہیں اپنے اندر سے خطرہ ہے، قومی اسمبلی سے اپوزیشن 160 نشستیں خالی کر دیتی تو اس کا اثر ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جانے سے اب نشستیں خالی کرنے سے وہ اثر نہیں ہوگا جو ہم چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے