بلاول بھٹو

ہم عہد کرتے ہیں کہ فساد، جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کریں گے۔ بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ فساد، جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے جلسے سے گڑھی خدا بخش میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ کے نظریے کے مطابق چلیں گے، بی بی یکجہتی پر یقین رکھتی تھیں، آمریت بندوق کی زور پر حقوق سلب کرتی ہے، انتہا پسند مذہب کو استعمال کر کے جبکہ دہشتگرد خوف کا ماحول پیدا کر کے حقوق سلب کرتے ہیں، بی بی شہید نے نفرت کی سیاست نہیں کی، وہ امید کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہید بی بی چاروں صوبوں کی زنجیر تھی، کچھ سیاست دان ملک توڑنے کی سیاست کرتے ہیں، محترمہ شہید ایک ہی پاکستان چاہتی تھیں، وہ ایک محب وطن پاکستانی تھیں، وہ صرف پاکستان کی نہیں عالمی دنیا کی لیڈر تھیں، ہم پوچھتے ہیں کہ ان کا قصور کیا تھا، 15 برس بعد بھی عوام انہیں نہیں بھولے، ہمارا ماننا ہے کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے، آج بھی بی بی زندہ ہے، جو سمجھ رہے تھے کہ بے نظیر کو شہید کر کے سفر کو روک دیں گے، آج وہ گڑھی خدا بخش میں انسانوں کا سمندر دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے