رانا ثناء اللہ

نگراں وزیرِ اعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش نہیں کیا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ نگراں وزیرِ اعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام آیا اور مسترد ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیر اعظم بنانے کے حوالے سے تمام خبروں کو مسترد کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے اور حفاظتی ضمانت لیں گے اور عدالتوں میں پیش ہو کر بری ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے، تاہم خیبر پختون خوا میں دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نیک نیتی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے