امیرمقام

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔ امیر مقام

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزير امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ملک کس طرح چلے گا؟ پھر معاملات دوسری طرف بھی جاسکتے ہیں اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی الیکشن کمیشن کی بات نہ مان کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے