بلاول بھٹو

ہم ظالموں اور ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاراچنار (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  ہم ظالموں اور ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات پاراچنار میں  پریس کانفرنس  کرتےہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے پاراچنار  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان عوام کے نہیں کسی اور کے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ہم ظالموں اور ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بتا نہیں سکتا کتنا انتظار تھا کہ پاراچنار جاکرعوام سے مل سکوں، بینظیر بھٹو پاراچنار کو دوسرا لاڑکانہ سمجھتی تھیں، پاراچنار کے عوام کے پاس بار بار  آتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بینظیر اور ذوالفقار بھٹو کے مشن کو آگے لے کر جانا چاہتا ہوں، قائد عوام پاراچنار کو اپنا آبائی علاقہ کہتے تھے، ہم  قائد عوام کے وارث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے