شہباز شریف

ملک میں معاشی اور سیاسی صورتحال تشویشناک ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے  صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  ملک میں معاشی اور سیاسی صورتحال تشویشناک ہے، ہم نے آج کی ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک پر بات کی، عدم اعتماد کی  تحریک  کا اصولی فیصلہ کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان سمیت ہر ملک کو اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔ اختر مینگل سے ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملاقات میں ملکی اور سیاسی  صورتحال پر گفتگو کی۔

واضح رہے کہ دوسر ی جانب اختر مینگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں اور ہمیشہ پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہو گا،تبدیلی کے نام سے چڑ ہو گئی ہے، بلوچستان کا مسئلہ ہمیشہ سے سیاسی تھا ، طاقت کے زور پر بلوچستان کے مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے