بلاول زرداری

میں نے بھارتی وزیرِ اعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردری نے انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ان کے سر کی قیمت مقرر کرنے پر  دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  میں نے بھارتی وزیرِ اعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔ خیال رہے کہ  مودی کی پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی  سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو کے خلاف بی جے پی کے مقامی رہنما منوپال بنسال نے اشتعال انگیزی کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بی جے پی کی جانب سے بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیرِ اعظم بن چکا ہے۔بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، ہٹلر سے متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے