ترجمان دفتر خارجہ

اسرائیلی جارحیت کی تازہ ترین لہر بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی تازہ ترین لہر بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائلی جارحیت کے نتیجے میں ایک 5 سالہ بچی سمیت متعدد بے گناہ فلسطین شہید اور زخمی ہوئے۔ جارحیت کی تازہ ترین لہر دہائیوں سے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم، غیر قانونی اقدامات اور طاقت کا اندھا دھند استعمال ہے۔

واضح رہے کہ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر زور دے کر طاقت کے بے دریغ استعمال کو روکے۔ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرے، جارحیت کو فوری طور پر روکنا ناگزیر ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک قابل عمل، خودمختار، فلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے