محکمۂ تعلیم سندھ کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے اساتذہ کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمۂ تعلیم نے یہ بھی کہا ہے کہ بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کی ترقیاں بھی جلدی ہوں گی۔

تٖفصیلات کے مطابق محکمۂ تعلیم سندھ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک بیان میں محکمۂ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کو 50 فیصد فیس میں رعایت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ محکمۂ تعلیم نے کہا کہ پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کو فیس کے لیے آسان قسطوں کی سہولت دی جائے گی۔ محکمۂ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سہولت صرف سرکاری اساتذہ کے لیے ہے،  اساتذہ آئی بی اے میں داخلہ لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے