حافظ حمداللہ

مولانا فضل الرحمن جلد حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جلد موجودہ نااہل حکومت کا سیاسی جنازہ پڑھائیں گے۔ وہ نکاح کے ساتھ جنازے بھی پڑھاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نکاح کے علاوہ جنازے بھی پڑھاتے ہیں اور جلد نااہل حکومت کا سیاسی جنازہ پڑھائیں گے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا آج کل قبلہ بنی گالہ کی طرف ہے جبکہ اس سے قبل ان کا قبلہ کبھی زرداری ہاوس تو کبھی پنڈی کی طرف رہ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں متعدد اراکین دہری شہریت کے حامل ہیں جو آدھا تیتر آدھا بٹیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے