جنازے

فلسطینی وزارت صحت: اسرائیل نے الشفاء اسپتال کو فوجی بیرک میں تبدیل کردیا ہے

پاک صحافت فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے الشفاء اسپتال کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا ہے۔

پاک صحافت کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے الشفاء اسپتال کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا ہے اور وہاں سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو زبردستی بے دخل کردیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں 26 اسپتالوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی گئی ہیں۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی قابض فوج نے غزہ کے “الممدنی” اور “انڈونیشیا” کے اسپتالوں کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے۔

اس رپورٹ میں تاکید کی گئی ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 198 ڈاکٹر شہید ہو چکے ہیں۔

المحمدانی ہسپتال کے ارد گرد زبردست فائرنگ

آج غزہ میں فلسطینی انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ غزہ شہر کے “الممدنی” ہسپتال کے اطراف میں شدید گولی باری کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے دفتر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: قابض فوج جان بوجھ کر گنجان آباد علاقوں پر بمباری کرتی ہے تاکہ انہیں وہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا جاسکے۔

غزہ کے شہداء کی تعداد 12300 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت نے کل شام اعلان کیا تھا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 300 اور زخمیوں کی تعداد 32 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رفح

رفح پر حملے کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے میڈیا کے لہجے میں تبدیلی

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح پر ممکنہ حملے کی صورت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے