خورشید شاہ

ہم جمہوری نظام اور جمہوری اقدار کی پاسداری کرنے والے ہیں۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی جمہوری اقدار اور نظام کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا ہے، ہم جمہوری اقدار اور نظام کی پاسداری کرنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا دن ہے ملک و قوم کی سلامتی کے دعائیں کی ہیں، ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے سب کو دعائیں کرنا چاہیے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا جو اس وقت اتحاد ہے وہ اور مضبوط ہوسکتا ہے۔ ممکن ہے کہ بلدیاتی الیکشن اور آئندہ عام انتخابات میں بھی اتحاد ہوسکتا ہے، بلدیاتی اور عام انتخابات میں کیا فارمولا ہوگا اس پر بات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان احتجاج کررہے ہیں یہ ان کا جمہوری حق ہے، ہمیں پی ٹی آئی کے احتجاج سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے