یوسف رضا گیلانی

پی ٹی آئی حکومت نے بدترین انتقامی کارروائیاں کیں۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ بدترین انتقامی کارروائیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر پورے پاکستان اور دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اس عید کے موقع پر ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوتا معاشی استحکام نہیں آتا۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے توشہ خانہ سے قوانین کے تحت چیزیں لیں لیکن میں نے توشہ خانہ کی چیزیں ان کی طرح بیچ نہیں دیں، میں آج بھی توشہ خانہ کا کیس بھگت رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب نے آئین دیا آج سب سے زیادہ مسلہ آئین کا ہے، جب مجھے ڈس کوالیفائی کیا گیا میرے پاس اپیل کا حق تھا مگر میں گھر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے