منیر اکرم

سلامتی کونسل کشمیر کی طرح غزہ میں بھی قتل عام روکنے میں ناکام ہے۔ منیر اکرم

نیویارک (پاک صحافت) منیر اکرم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کی طرح غزہ میں بھی قتل عام روکنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی باڈی میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل جس کی ذمہ داری عالمی امن کو فروغ دینا ہے لیکن وہ نہ صرف غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی بلکہ غزہ کے شہریوں پر ہوتے ہوئے ظلم اور قتل عام کو بھی روک نہیں پارہی۔

منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے ارکان کو بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی طرح بھارت کی 9 لاکھ اہل کاروں پر مشتمل قابض فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو جارحانہ طور پر دبانے کی کوشش کی ہے جسے اس کے انتہا پسند رہنما کشمیر کا حتمی حل کہتے ہیں۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل کی ناکامی کے بعد جنرل اسمبلی کارروائی کرے گی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے گی اور غزہ میں متاثرین تک بلا روک ٹوک امداد پہنچائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے