مرتضی وہاب

ہم اختیارات کا رونا نہیں رو رہے، کام کرکے دکھا رہے ہیں، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹری کرا چی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں رو رہے، کام کرکے دکھا رہے ہیں، شہری بدلتا ہوا کراچی دیکھ رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں پر بلدیاتی ادارے ہی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی بل میں ترمیم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے جاری بیان میں کراچی کو دوبارہ بنانے  سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ساحل پر بھی شہریوں کی تفریح کے لیے کام کیا جارہا ہے، کراچی کے پرانے فلائی اوورز کی مرمت کے لیے بھی ٹینڈر دے دیا گیا ہے۔ ماڑی پور روڈ ہم پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں، اب ہاکس بے جانے میں آدھا گھنٹا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اہل کراچی کے حقوق کے لیے پیش رفت پر ایم کیو ایم قیادت کے کانوں سےدھواں نکل رہا ہے۔ پی ٹی آئی والے بھی ساڑھے تین سال میں کراچی کے لئے کچھ نہ کرسکے، پی ٹی آئی والے ناقص کارکردگی چھپانے کے لیے جماعت اسلامی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے