اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی خود مختاری کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی خود مختاری کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی قوم کی خود مختاری اور آزادی کے حق میں کثرت رائے سے قرارداد منظور کی گئی، قرار داد میں مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کی گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جنرل اسمبلی میں فلسطینی قوم کی خود مختاری کے لیے منظور کردہ قرارداد کے حق میں 153 ممالک نے ووٹ ڈالا۔ کینیڈا، اسرائیل، جزائر مارشل، میکرونیزیا، ناورو اور امریکا نے مخالفت کی جب کہ 17 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کو فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کے عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جان کربی

وائٹ ہاؤس: ہمیں غزہ جنگ کو ختم کرنا چاہیے؛ امریکا میں ہونے والے تمام اسرائیل مخالف مظاہروں کے پیچھے ایران نہیں ہے

پاک صحافت وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے ترجمان اور کوآرڈینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے