شرجیل میمن

عمران خان کے حالیہ بیانات پر پاکستانی عوام شدید غصے میں ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف عمران خان کے حالیہ بیانات پر پاکستانی عوام شدید غصے میں ہے، ملک بھر میں ان کے خلاف احتجاج کیا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے انٹرا سٹی بس سروس پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلزپارٹی بس سروس کے تحت کہ پہلا ٹیسٹ رن ہے۔ بسیں کراچی کے عوام کو آرام دہ سفر کے لئے لائی گئی ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر پیپلزپارٹی بس سروس کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت یہ منصوبہ جاری ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام چھٹی کے دن بھی کام کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ نے جلد منصوبہ کو مکمل کرنے کی ہدایت ہے، بس منصوبہ میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کی ابتری کا ذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان کے دور حکومت میں زیادہ سے زیادہ قرضے لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے