مولانا فضل الرحمن

ہمیں فخر ہے یہودی لابی ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار دیا، فضل الرحمان

بہاولپور (پاک صحافت) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے یہودی لابی ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے، آج وہ جیل میں ہے، فخر ہے، ہم نے اس فتنے کو شکست دی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے کہا تھا پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں، ہم نے کہا تھا یہ بنائی گئی پارٹی ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نوجوانوں کو تباہ کیا، یہودی لابی کا ایجنٹ آج مکافات عمل کا شکار ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آج پی ٹی آئی دربدر ہے ان کے رہنما بلوں میں گھسے ہوئے ہیں، آج پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرواسکتی۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ فلسطین پر سب سے توانا آواز جے یو آئی (ف) کے پلیٹ فارم سے دنیا تک پہنچ رہی ہے، آج مسلمانوں پر بارود کی بارش ہو رہی ہے اور ہم مصلحتوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی قوتوں نے 70 سال سے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسلامی اصولوں کا تقاضا ہے کہ ہم فلسطینیوں کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے