راحت فتح علی

سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’چال‘ کا ٹیزر جاری

لاہور (پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد اور ڈاکٹر زوس نے سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’چال‘ کا ٹیزر جاری  کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اس گانے کے بول Kirick نے جبکہ Ricky Mk نے گانے کی ویڈیو ڈائریکٹ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس گانے میں بین الاقوامی ماڈلز بھی نظر آئیں گی۔ گانے کی ویڈیو کو مراکش میں شوٹ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری رکھنے والے سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے طویل مدت کے بعد اپنا سولو سونگ پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں میوزک ڈائریکٹر سلمان احمد نے استاد راحت فتح علی خان کی شان دار البم بیک ٹو لو بھی ریلیز کر چکے ہیں۔ اس البم کے گانے ’محبت بھی ضروری تھی، بچھڑنا بھی ضروری تھا‘ نے دنیا بھر میں پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کیے اور سوشل میڈیا پر ایک ارب سے زائد بار دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے