پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کارکنان کا انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف احتجاج

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے پشاور کے دلہ زاک روڈ کے کبوتر چوک میں انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارکنان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر ”انٹرا پارٹی الیکشن نامنظور“ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیرا شوٹ کے ذریعے لوگوں کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس کے خلاف ایکشن لے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے آج ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات میں عمران خان کے نامزد امیدوار بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پشاور کے علاقے رانڑو گڑھی میں پولنگ سینٹر قائم کیا گیا، پریزائیڈنگ آفیسر خیبرپختونخوا علی زمان سینٹر میں موجود تھے، ووٹنگ کا عمل صبح 11 بجے شروع ہوا تھا۔

اس انتخاب میں عمران خان کے وکیل اور پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے