پاکستان روس

پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی سپلائی کا معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا روس کے ساتھ طویل مدتی آئل سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ رشین انرجی فورم کے دوران پاکستانی ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) اور متعلقہ روسی ادارے کے مابین طے پایا ہے۔ اس طویل مدتی معاہدے کے تحت پاکستان ریفائنری لمیٹڈ روس سے تیل کی پہلی کھیپ رواں سال ہی موصول کرے گی۔ تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے پی آر ایل نے ریفائنری ایکسپنشن اینڈ اپ گریڈ پراجیکٹ (آر ای یو پی)کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس سے اس کی پیداواری صلاحیت 50 ہزار بیرل سے 1 لاکھ بیرل یومیہ ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پی آر ایل نے چین کے یونائیٹڈ انرج گروپ (یو ای جی) کے ساتھ بھی ایک معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت یو ای جی پاکستان میں ایم ایس پٹرول کی پیداوار بڑھانے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس وقت کمپنی اڑھائی لاکھ ٹن ایم ایس پٹرول سالانہ پیدا کررہی ہے۔

اس نئے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اس کی پیداوار بڑھ کر 15 لاکھ ٹن سالانہ ہوجائے گی۔ یو ای جی کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی سالانہ پیداوار بھی 6 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے